Posts

Showing posts from November, 2023

بابر اعظم کا وطن واپسی کے بعد کپتانی سے مستعفی ہونے کا امکان: ذرائع

جمعہ کو باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس بابر اعظم بھارت سے واپسی کے بعد وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے ، گرین شرٹس میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ کے ذرائع کے مطابق 29 سالہ کھلاڑی پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ٹریننگ کے دوران بابر اعظم نے رمیز راجہ سے مشورہ طلب کیا۔ کپتان کے طور پر برقرار رہنے کا فیصلہ ان کی وطن واپسی پر مشاورت سے ہو گا۔ موجودہ حالات میں بابر اس مشورے کی قدر کرتے ہیں جو انہیں خاص طور پر اپنے والد سے ملتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے قریبی ساتھی انہیں تینوں فارمیٹس میں قیادت سے دستبردار ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ تجویز اس یقین پر مبنی ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں نامور کپتانوں کو چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ نتیجتاً بابر کے اندرو...

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے مارجن سے شکست دینا ہو گی؟

    سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے مارجن سے شکست دینا ہو گی؟ پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان عملی طور پر تقریباً ختم ہو گیا، فائنل 4 تک رسائی کیلئے قومی ٹیم کو کلکتہ ٹاکرے میں تاریخ رقم کرنا ہو گی۔ بنگلور میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی عملی طور پر یقینی بنا لی، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 24 ویں اوور میں حاصل کر لیا، یوں کیویز کو ناصرف اہم ترین فتح حاصل ہو گئی، ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ بھی بہت زیادہ بہتر ہو گیا۔ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس اور 0 عشاریہ 7 کے بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، جبکہ 8 پوائنٹس اور عشاریہ 04 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے /span> پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ کو یا 287 رنز سے شکست دینا ہو گی، یا انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 16 گیندوں پر حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر پاکستان کا رواں ورلڈکپ میں سفر تمام ہو جائے گا۔ پاکستان کیلئے انگ...

پریمئرسپرکارپوریٹ کرکٹ لیگ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ

ساتویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں پول میچز کا مرحلہ ختم ہو گیا ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں یونی سافٹ نے ایف بی آر کی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے 19 اوور زمیں 154 رنزبنائے جبکہ سونی سافٹ کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 اوور میں ہدف حاصل کر لیا ۔ اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈیسکون اور سی ایل آئی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں فتح ڈیسکو ن کے حصے میں آئی ۔ ڈیسکون کی ٹیم نے 20 اوور زمیں 167 کا ہندسہ جوڑا جبکہ سی ایل آئی کی ٹیم مقررہ اوورز میں151 رنزبناسکی ۔ ویلنشیاء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اٹلس ہنڈ اور سول ایوی ایشن کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ اٹلس ہنڈا کی ٹیم نے 18 اوور زمیں 136 رنزبنائے جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیم نے ہدف 17 اوور میں پورا کر لیا ۔اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیٹ سول نے پی ٹی وی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔ نیٹ سول کی ٹیم نے 18 اوور زمیں 151 رنزبنائے جس کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی پی ٹی وی کی ٹیم 15 اوور میں صرف 74 رنزبنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین واپس ل...