پریمئرسپرکارپوریٹ کرکٹ لیگ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ


ساتویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں پول میچز کا مرحلہ ختم ہو گیا ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں یونی سافٹ نے ایف بی آر کی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے 19 اوور زمیں 154 رنزبنائے جبکہ سونی سافٹ کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 اوور میں ہدف حاصل کر لیا ۔ اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈیسکون اور سی ایل آئی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں فتح ڈیسکو ن کے حصے میں آئی ۔

ڈیسکون کی ٹیم نے 20 اوور زمیں 167 کا ہندسہ جوڑا جبکہ سی ایل آئی کی ٹیم مقررہ اوورز میں151 رنزبناسکی ۔ ویلنشیاء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اٹلس ہنڈ اور سول ایوی ایشن کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ اٹلس ہنڈا کی ٹیم نے 18 اوور زمیں 136 رنزبنائے جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیم نے ہدف 17 اوور میں پورا کر لیا ۔اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیٹ سول نے پی ٹی وی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔ نیٹ سول کی ٹیم نے 18 اوور زمیں 151 رنزبنائے جس کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی پی ٹی وی کی ٹیم 15 اوور میں صرف 74 رنزبنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ۔ پول میچز کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد آٹھ ٹیموں نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

بابر اعظم کا وطن واپسی کے بعد کپتانی سے مستعفی ہونے کا امکان: ذرائع

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے مارجن سے شکست دینا ہو گی؟